• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 2175

    عنوان:

    طلاق دینے کے کیا کیا طریقے ہیں؟

    سوال:

    طلاق دینے کے کیا کیا طریقے ہیں؟

    جواب نمبر: 2175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 562/ م= 558/ م

     

    طلاق دینے کے تین طریقے ہیں: (۱) احسن  (۲) حسن  (۳) بدعی

    طلاق احسن کی صورت یہ ہے کہ آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق ایک ایسے طہر میں دے جس میں بیوی سے مجامعت (صحبت) نہ کی ہو اورعدت گذرنے تک اسے چھوڑدے۔ اور حسن کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی مدخولہ بیوی کو تین طہر میں تین طلاق دے۔ اور طلاق بدعی یہ ہے کہ اپنی مدخولہ بیوی کو تین طلاق ایک ہی کلمہ میں دے یا ایک طہر میں تین طلاق دے۔ ہدایہ میں ہے: الطلاق علی ثلثة أوجہ: حسن و أحسن وبدعي؛ فالأحسن أن یطلق الرجل امرأتہ تطلیقة واحدة في طھر لم جامعھا فیہ ویترکھا حتی تنقضي عدتھا ۔۔۔ والحسن ھو طلاق السنة وھو أن یطلق المدخول بھا ثلثا في ثلثة أطھار ۔۔۔ وطلاق البدعة أن یطلقھا ثلثا بکلمة واحدة أو ثلثا في طھر واحد الخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند