• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 178360

    عنوان: فرمان علی کو مختار علی کہنے سے مخاطب کو طلاق کا اختیار حاصل نہیں ہوتا

    سوال: بندہ موسوس ہے ، آج کل مختار کے نام سے ایک گالی والا کلپ وائرل ہوا ہے ۔ بندہ بھی مختار نام کے شخص کو گالی نکال رہا تھا کمرے میں میرا دوست فرمان علی بیٹھا تھا بندہ نے کہا اوے مختار یا اور گالی دی ساتھ وسوسہ آیا جس کا مفہوم ہے کہ کہیں فرمان علی کے پاس تیرے نکاح کو ختم کرنے کا اختیار نہ چلا جائے ۔ پھر بندہ پریشان ہوگیا اور وہم دور کرنے کے لئے بعد میں فرمان علی کو کہا کہ تم سے اختیار واپس لیتا ہوں۔ گالی تھی او مختار تیری بہن کے ساتھ زنا۔

    جواب نمبر: 178360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:741-551/N=9/1441

    صورت مسئولہ میں آپ نے مختار علی کے نام اپنے کسی دوست: فرمان علی کو جو گالی دی، اس سے فرمان علی کو آپ کی بیوی کے سلسلہ میں طلاق کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہوا؛ لہٰذا آپ نے جو اختیار واپس لیا، اس کی ضرورت نہ تھی؛ البتہ گالی دینا اسلام میں حرام ہے، ہر مسلمان کو اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند