• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 177450

    عنوان: منگنی کے بارے میں یہ کہنا کہ ”وہ تو ایسا ہے، جیسے ہوئی ہی نہ ہو“

    سوال: میرا ایک جاننے والا ہے جس نے 46 سال کی عمر میں منگنی کی اس کے ساتھ اکثر میں مذاق کرتا ہوں، میری عمر 29 سال ہے میری منگنی کو ڈیڑھ سال ہوگئے، کچھ مالی مسایل کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہو رہی ہے،ایک بار میں نے اس بندے سے مذاق میں کہا کہ آپ کے تو مزے ہیں اس نے پوچھا کہ کیس، میں نے کہا آپ کی منگنی ہو گئی، اس نے کہا وہ تو آپ کی بھی ہو گئی ہے، میں نے کہا کہ وہ تو ایسا ہے جیسے ہوئی ہی نہ ہو، میرا مطلب تھا کہ شادی میں بہت دیر ہو رہی ہے، طلاق تو میرے وہم گمان میں بھی نہیں تھا، لیکن بعض لوگوں نے کہا کہ مسئلہ معلوم کرو، براہ کرم، رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 177450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:631-487/N=8/1441

    صورت مسئولہ میں آپ نے اپنی منگنی کے تعلق سے کسی کے یہ کہنے پر کہ ”آپ کی بھی تو (منگنی) ہوگئی !“جو الفاظ کہے ہیں، یعنی: ”وہ تو ایسا ہے، جیسے ہوئی ہی نہ ہو“، اُن کا طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے؛ اس لیے صورت مسئولہ میں آپ کی ہونے والی بیوی پر ابھی یا نکاح کے بعد کسی طلاق کا حکم نہ ہوگا؛ لہٰذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند