معاشرت - طلاق و خلع

PAKISTAN

سوال # 176613

میرا نکاح تقریبًا ایک مہینہ ہوا ہے، صرف نکاح ہوا ہے ابھی شادی نہیں ہوئی اور نہ ہی میں اپنی ہونے والی بیوی سے کبھی ملا ہوں، صرف موبائل پہ رابطہ ہوتا ہے کچھ دن پہلے ہماری کسی بات پہ ناراضگی ہوئی اور واٹس ایپ پہ میں نے انہیں یہ میسیج بھیجاتھا؛ " میں تم کو آزاد کردوں گا، میں تم اس بات کو یقینی بناوَں گا کہ میں تم کو آزاد کروں گا"، لیکن میں نے کوئی منہ سے کسی قسم کے ایسے لفظ ادا نہیں کیے، اور نہ ہی میری کوئی طلاق والی نیت تھی، لیکن مجھے احساس ہوا کہ میں نے غلطی کی ایسا بھی نہیں کرنا چاہیے تھا اس میسیج کو ڈیلیٹ کردیا، کیا اس عمل سے میرے نکاح پہ کوئی فرق پڑا؟

Published on: Feb 16, 2020

جواب # 176613

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 590-423/SN=06/1441



اگر واقعتا آپ نے میسج میں یہی جملے لکھے تھے تو صورتِ مسئولہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، آپ دونوں کا نکاح بدستور باقی ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات