معاشرت - طلاق و خلع

Pakistan

سوال # 175957

مفتی صاحب میں نے ایک طلاق کے مسئلے کے جاننے کے لئے ایک مفتی صاحب کو فون کیا کہ میں نے شادی سے پہلے کہا تھا کہ اگر میں کسی سے شادی کروں تو اسکو طلاق۔ اور حقیقت میں ایسا کبھی شادی سے پہلے کہا نہیں تھا بس کسی وجہ سے یہ مسلہ جاننے کے لئے ایسا کہا کہ اسکا حل کیا نکالتے ہیں۔میرے خود کے تو 2 بچے ہیں۔اس سے میرے نکاح پہ کوئی اثر تو نہیں پڑیگا نا؟ شکریہ

Published on: Feb 1, 2020

جواب # 175957

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:393-313/sd=6/1441



اگر آپ نے محض مسئلہ جاننے کے لیے بطور مثال کہا تھا، تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات