معاشرت - طلاق و خلع

Pakistan

سوال # 174262

اگر کوئی شخص کہے بنا تعلیق کی نیت کہ اگر میری شادی کسی اورسے کروائی تو بدلہ لوں گا ، کیا وہ کسی اورسے شادی کرسکتاہے؟ کیا بدلہ لوں گا یا بدلہ لینا ہے کنائی الفاظ ہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

Published on: Nov 6, 2019

جواب # 174262

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 187-133/SN=03/1441



جی ہاں! صورت مسئولہ میں یہ شخص کسی اور سے شادی کر سکتا ہے، مذکور فی السوال جملہ اولاً تو دھمکی ہے، نیز اس کے الفاظ طلاق کے کنائی الفاظ میں سے نہیں ہے، کنائی الفاظ اُن الفاظ کو کہتے ہیں جو طلاق کے لئے موضوع نہ ہوں؛ البتہ وہ طلاق کے لئے بھی مستعمل ہوں، ظاہر ہے کہ مذکور فی السوال الفاظ یعنی بدلہ لینا اس طرح کے الفاظ میں سے نہیں ہیں۔ کنایتہ عند الفقہاء مالم یوضع لہ أي الطلاق واحتملہ وغیرہ الخ (شامی: ۴/۵۳۶، زکریا)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات