• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 173438

    عنوان: شوہر كی اجازت كے بغیر بیوی میكے چلی جائے تو كیا نكاح سے نكل جاتی ہے؟

    سوال: میری بیوی میری اجازت کے بغیر میکے گئی ، اس کا تقا ضہ تھا کہ میں اس کو الگ گھر میں رکھوں جوائنٹ فیملی میں رہنے کے لیے تیار نہیں ہے ،سوال یہ ہے کہ کیا بغیر اجازت شوہر کے جانے سے بیوی نکاح سے نکل جاتی ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 68-44/H=01/1441

    شوہر کی اجازت کے بغیر جانے کی وجہ سے بیوی نکاح سے نہیں نکلتی بلکہ نکاح علیٰ حالہباقی رہتا ہے اگرچہ بغیر کسی سخت مجبوری شوہر کی اجازت کے بغیر جانا درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند