• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 173413

    عنوان: تلاوت كرتے ہوئے لفظ طلاق پر دل میں خیال آجائے اور بیوی سن لے تو اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر قران شریف پڑھنے کے دوران لفظ طلاق آ جا ئے تو وہ لفظ بیوی سن لے تو کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے؟جب کہ دل میں خیال آ جائے؟

    جواب نمبر: 173413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 43-12/SN=01/1441

    نہیں، قرآن کریم پڑھنے کے دوران لفظ طلاق آجانے اور بیوی کے اس کو سن لینے کی وجہ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی، اگرچہ شوہر کے دل میں طلاق کا خیال و وسوسہ پیدا ہو جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند