• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 166827

    عنوان: كیا گھر میں كتا پالا جاسكتا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے گھر پر کتا کو پال سکتاہوں؟ کیوں کہ کتا ایک وفادار جانور ہے اور اس سے بہت فائدہ ملتاہے ، مثلاً چور غیرہ سے حفاظت سے ہوتی ہے۔

    جواب نمبر: 166827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 226-199/D=3/1440

    شوقیہ کتاپالنا جائز نہیں ہے، اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس گھر میں کتا ہو اس گھر میں فرشتے نہیں آتے ہیں (بخاری شریف: ۲/۸۸۰، ط: اتحاد دیوبند) البتہ مکان اور کھیتی کی حفاظت کے لئے یا جانوروں کو شکار کرنے کے لئے کتا پالنے کی شرعاً اجازت ہے۔ وفي الأجناس لاینبغي أن یتخذ کلبا إلا أن یخاف من اللصوص أو غیرہم ․․․․․ ویجب أن یعلم بأن اقتناء الکلب لأجل الحرس جائز شرعاً ، وکذلک اقتناوٴہ للاصطیاد مباحٌ ، وکذلک اقتناوٴہ لحفظ الزرع والماشیة جائز (الہندیة: ۵/۴۱۶، ط: اتحاد دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند