• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 156712

    عنوان: ’’تیرے باپ کی وجہ سے تجھے گھر بٹھاتا ہوں‘‘ سے كیا طلاق واقع ہوگئی؟

    سوال: اگر کسی آدمی نے اپنے سُسر سے اَن بَن کی وجہ سے غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو کہا کہ تیرے باپ کی وجہ سے تجھے گھر بٹھاتا ہوں اور طلاق کی نیت نہیں تھی تو اِس صورت میں طلاق کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 156712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:345-285/B=3/1439

    صورت مسئولہ میں اس جملہ سے کوئی طلاق واقع نہ ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند