• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 1494

    عنوان:

    بیوی کے رویے سے تنگ آکر طلاق دینا چاہتا ہوں‏، مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    میں پچھلے کئی دنو ں سے نفسیا تی مسا ئل سے جو جھ رہا ہو ں، وجہ میری بیوی ہے۔ ہماری ا یک لڑکی ہے جو۱۴ مئی ۲۰۰۷کو پیدا ہوئی تھی۔ میری بیوی اور لڑکی میکے رہ رہی ہے۔ میری بیوی میر ے گھر آنے کا نام نہیں لیتی،جب بچی پیدا ہوئی تواس نے مجھے اطلا ع تک نہیں کیا۔میں چاہ کر بھی اپنی معصوم بچی کودیکھنے نہیں گیا ۔میں نفسیاتی دوائیں لے رہا ہوں،مجھے یہ دوائی لینی پڑتی ہے۔بیو ی کی حرکتوں سے پریشان ہوں۔ سوچتا ہوں کہ اسے طلاق دے دوں مگر کورٹ اور وکیلوں کے جھنجھٹ سے ڈرلگتا ہے۔کیا میرے لئے آسان راستہ ہے جس کے ذریعہ میں اسے طلاق دے سکوں؟ میں بہت اختصا ر کے ساتھ لکھ رہاہوں،میں اسے طلاق دینا ہی چاہتا ہوں۔ اللہ کرے آپ میری پریشانی سمجھ سکیں۔ براہ مہربانی بتا دیجئے۔

    جواب نمبر: 1494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 926/ب = 965/ب)

     

    طلاق دینے کے لیے عجلت نہ کریں۔ صبر سے کام لیں اور اس مسئلہ کو اپنے خاندان کے بڑے لوگوں کو بلائیں اور دو تین معاملہ فہم تجربہ کار لوگوں کی پنچایت کرکے اپنے اس مسئلہ کا حل نکالیں وہ لوگ آپ کی اور آپ کی بیوی کی یعنی دونوں فریق کی باتیں سن کر جو حل نکالیں اس پر عمل درآمد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند