• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 178383

    عنوان: بواسیر کے مسّوں سے پانی نكلنے كی وجہ وضو ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: محترم مجھ کو بواسیر کی شکایت ہے کئی دفعہ بواسیر کے مسوں سے پانی سا نکلتا ہے ۔ اس پانی کا کیا حکم ہے شریعت میں؟

    جواب نمبر: 178383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1043-758/H=09/1441

    بواسیری مسّوں سے جو پانی نکلتا ہے وہ ناپاک ہے وہ پانی کپڑے یا جسم وغیرہ کے جس حصہ پر لگ جائے گا وہ حصہ ناپاک ہو جائے گا اس پانی کے نکلنے سے وضوء بھی ٹوٹ جائے گا اس کے علاوہ کچھ اور معلوم کرنا چاہیں تو اس کو صاف و واضح لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند