• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177869

    عنوان: احتلام کی حالت میں پاک کپڑے پہن لیے پھر غسل كركے كیا دوبارہ ان كپڑوں كو پہنا جاسكتا ہے؟

    سوال: احتلام ہونے کی حالت میں بغیر غُسل کیے پاک کپڑے پہن لیجائے، کسی کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے۔ اور بعد میں غُسل کے بعد دوبار انہی کپڑوں کو پہن لیا جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز جائز ہو گی؟

    جواب نمبر: 177869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 764-677/M=08/1441

    صورت مسئولہ میں اگر پاک کپڑے میں کوئی ناپاکی نہیں لگی ہے تو غسل واجب کے بعد دوبارہ اسی کپڑے کو پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں، نماز ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند