• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177674

    عنوان: طہارت کیسے کریں

    سوال: براہ کرم، تفصیل سے بتائیں کہ طہارت کیسے کریں۔

    جواب نمبر: 177674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 702-550/B=08/1441

    جب طہارت خانہ میں جائیں تو داخل ہونے سے پہلے ٹوپی اوڑھ لیں پھر بایاں پاوٴں رکھیں اور اس سے پہلے اللہم إنی اعوذبک من الخبث والخبائث دعا پڑھیں، پھر قضاء حاجت کرکے پانی سے پہلے پیشاب کے مقام کو دھوئیں پھر پاخانہ کے مقام کو دھوئیں۔ بائیں ہاتھ کی بیچ والی انگلی کو ابھری ہوئی رکھیں اور خوب رگڑ رگڑ کر دھوئیں۔ اس کے بعد نکلتے وقت دایاں پاوٴں نکالیں، اور یہ دعا پڑھیں: الحمد للہ الذي اذہب عنی الاذیٰ وعافاني پھر اس کے بعد اپنے ہاتھ کو مٹی سے یا صابن سے خوب اچھی طرح دھوئیں۔ پھر سنت کے مطابق وضو کریں پھر نماز، تلاوت، ذکر وغیرہ جو کچھ چاہیں کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند