• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177647

    عنوان: مذی نكلنے کا عارضہ ہوتو کیا کرے ؟

    سوال: میرا ایک مسئلہ ہے کہ کئی سال سے مجھے تھوڑی تھوڑی مذی نکلتی رہتی ہے ، کافی دنوں سے پریشان ہوں، کبھی نماز پڑھتے وقت ، گھبراہٹ ہوتی ہے تو قطرے نکلتے ہیں ، ایسی صورت میں عبادت کیسے کروں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 177647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:782-601/SN=8/1441

    مذی ایک سفید شفاف مادہ ہوتا ہے جو شہوت کی تیزی کے وقت نکلتی ہے اور بالعموم اس کے بعد شہوت بڑھ جاتی ہے ، یہ ناپاک ہوتا ہے ، اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؛ لہذا آپ دھیان رکھیں ، اگرکبھی دورانِ نماز یہ نکل جائے تو وضو کرکے دوبارہ نماز ادا کرلیں، واضح رہے کہ اگر نکلا ہوا مادہ ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار سے زیادہ ہو تو بدن یا کپڑے کے جس حصے پر وہ لگے گا اسے دھونا بھی ضروری ہوگا ورنہ نماز درست نہ ہوگی ۔

    (ب) پریشان ہونے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، اس عارضے کا علاج کراتے رہیں، اگر دوران نماز اس مادے کے نکلنے کا زیادہ اندیشہ رہتا ہو تو مختصر نماز پر بھی اکتفا کرسکتے ہیں ؛ بلکہ جماعت کے بہ جائے انفرادا مختصر نماز بھی ادا کرسکتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند