• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177200

    عنوان: کیا عورت کی فرج میں انگلی ڈالنے سے غسل واجب ہوجاتاہے؟

    سوال: کیا عورت کی فرج میں انگلی ڈالنے سے غسل واجب ہوجاتاہے؟ اور کیا مرد اگر عورت کی فرج میں عضو ٴ خاص ڈالے تو کیا دونوں پر غسل واجب ہوجاتاہے جب کہ منی نہ نکلی ہو؟

    جواب نمبر: 177200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:583-423/sd=7/1441

    (۱) اگرحالت شہوت میں انگلی داخل کی گئی ، تو احتیاطا عورت پر غسل واجب ہوجاتا ہے۔ (امداد الاحکام: ۳۵۹/۱، مکتبہ دار العلوم کراچی)

    (۲) اگر مرد کا حشفہ (سپاری) عورت کی شرمگاہ میں داخل ہوگئی تو دونوں پر غسل واجب ہوگا خواہ انزال نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند