• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 176726

    عنوان: ناپاک کپڑے کی چھینٹوں کا حکم

    سوال: ناپاک کپڑ دھوتے ہوئے اس کی چھینٹیں اگر پہنے ہوئے کپڑے پر لگ جائے یا بدن پر تو کیا وہ پہنے ہوئے کپڑے اور بدن ناپاک ہوجائیں گے یا ان چھینٹوں سے کچھ نہیں ہوتا؟

    جواب نمبر: 176726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:515-455/N=7/1441

    ناپاک کپڑا دھوتے ہوئے اگر اُس کی ناپاک چھینٹیں، پہنے ہوئے کپڑے پر یا بدن پر لگ جائیں تو کپڑے یا بدن کا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا ؛ البتہ اگر دوسری مرتبہ یا تیسری مرتبہ کی چھینٹیں لگیں تو پہلی صورت میں پاکی کے لیے صرف ۲/ مرتبہ اور دوسری صورت میں صرف ایک مرتبہ دھونا کافی ہوگا۔

    قال في الإمداد: والمیاہ الثلاثة متفاوتة في النجاسة، فالأولی یطھر ما أصابتہ بالغسل ثلاثاً والثانیة بثنتین والثالثة بواحدة الخ (رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس، ۱: ۵۴۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۲: ۴۰۴، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند