• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175988

    عنوان: نماز كے لیے وضو كرنا فرض ہے یا واجب؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ کیا نماز سے پہلے وضو کرنا فرض ہے یا واجب؟ میں نے کسی اسلامی کتاب میں پڑھا ہے کہ نماز سے پہلے وضو کرنا واجب ہے، تو کیا یہ صحیح ہے؟ (۲) دین اسلام میں داڑھی رکھنا سنت موٴکدہ ہے یا واجب ہے ہر مسلمان پر؟ اور (۳) کیا کسی مجبوری میں داڑھی نہ رکھی جائے تو کیا گناہ تو نہیں ہوگا؟ اور (۴) ان لوگوں کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں جن کی داڑھی نہ نکلے مگر ان کی نیت رکھنے کی ہو؟

    جواب نمبر: 175988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:419-282/sd=5/1441

    (۱) محدث کے لیے نماز سے پہلے وضوء کرنا فرض ہے۔ قال الحصکفی:وأجمع أہل السیر أن الوضوء والغسل فرضا بمکة مع فرض الصلاة بتعلیم جبریل - علیہ السلام( در مختار) اور اگر کوئی شخص باوضوء ہو، تو نماز سے پہلے اس کے لیے نیا وضوء کرنا مستحب ہے۔

    (۲)داڑھی رکھنا واجب ہے اور ایک مشت سے کم پر کٹوانا ناجائز ہے۔

    (۳) مجبوری کی وضاحت کی جائے۔

    (۴) اگر فطری طور پر داڑھی نہ نکلے، تو مضائقہ نہیں؛ لیکن داڑھی منڈانا یا ایک مشت کے بقدر بڑھنے سے پہلے کتروانا ناجائز اور گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند