• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175708

    عنوان: مذی كپڑوں میں لگ كر سوكھ جائے تو ان كپڑوں میں نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

    سوال: محترم مفتی صاحب پوچھنا ہے کہ اگر کپڑوں پر مذی لگ جائے اور سوکھ جائے تو اس حالت میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 175708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 494-373/B=05/1441

    اگر مذی کا پھیلاوٴ ایک درہم کی مقدار سے متجاوز ہے تو مذی کو کپڑے سے دھونا اور صاف کرنا ضروری ہے اس کے بغیر نماز نہیں ہوگی، ہاں اگر مذی کا پھیلاوٴ ایک درہم یا اس سے کم ہو پھر سوکھ جائے تو وضو کرکے اس کپڑے میں نماز پڑھنے کی اگرچہ گنجائش ہے؛ لیکن اس صورت میں بھی اس جگہ کو پاک کرلینا چاہئے۔ وعفا الشارع عن قدر درہم ․․․․․ وعرض مقعر الکف في رقیق من مغلظة کعذرة ۔ (الدر المختار، کتاب الطّہارة، باب الأنجاس: ۱/۵۲۱، ۵۲۲، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند