• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175591

    عنوان: کم عمر بچوں کا پخانہ پیشاب دھونے كے باوجود وضو رہتا ہے؟

    سوال: کیا ماں کا اپنے بچوں کا پخانہ دھونے کے با وجود وضو رہتا ہے؟ میرے حساب سے تو نہیں رہتا، ادھر میری بیوی سے اختلاف ہوتا ہے وہ کہتی ہیں کہ ضو رہتا ہے۔

    جواب نمبر: 175591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 489-369/B=05/1441

    بچوں کا پاخانہ ، پیشاب یا دیگر نجاستوں کو دھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا، دھونے کے بعد ہاتھ یا جہاں نجاست لگی ہے اسے اچھے سے صاف کرلیں، یہ کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند