• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175038

    عنوان: دورانِ نماز پیشاب كا قطرہ نكلنے كا گمان ہو تو كیا كریں؟

    سوال: تین سال پہلے آپریشن ہوا تھا پیشاب کی نالی بند ہوگئی تھی، اب تو حالت پہلے سے الحمد للہ، اچھی ہے، لیکن تکلیف یہ ہے کہ میں جب نماز پڑھتاہوں ، مجھے یہ گمان ہوتاہے کہ قطرہ نکل رہاہے (یعنی گاڑھا سفید ہوتاہے) لیکن وہ پیشاب کی نالی کے باہر نہیں نکلتاہے اس شک کو دورکرنے کے لیے میں نے پیشاب کے سوراخ میں روئی رکھنا شروع کیا جیسا کہ مفتی سلمان صاحب کی کتاب میں میں نے پڑھا تھا لیکن اس میں بھی پریشانی یہ پیش آئی کہ روئی رکھنے کی وجہ سے مجھے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہوجاتاہے ، میں بہت پریشان ہوں کہ کیا کروں اور ہاں، مجھے یوں نماز میں قطرہ نکلنے کا خیال آتاہے وہ سو فیصد یقین ہوتاہے ، شک بھی نہیں ہوتاہے، میں پھر مجبوراً روئی رکھتا ہوں اور انفیکشن کی تکلیف برداشت کرتاہوں ، مجھے اس کا کوئی حل بتائیں، اللہ آپ کو بہت جزائے خیر دیں، آمین۔

    جواب نمبر: 175038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 417-332/B=05/1441

    صورت مذکورہ میں جب نکلنے والا سفید گاڑھا مادہ پیشاب کی نالی سے باہر نہیں نکلتا، تو آپ کی نماز صحیح ہے۔ اس لئے جب بھی نماز میں قطرہ آنے کاخیال آئے تو آپ نماز نہ توڑیں، بلکہ نماز پوری کرکے کہیں تنہائی میں جاکر دیکھ لیں اگر قطرہ باہر نہیں نکلا ہے تو آپ کی نماز صحیح ہوگئی اور اگر قطرہ باہر آگیا تو پاکی حاصل کرکے اور وضو کرکے دوبارہ نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند