• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174630

    عنوان: استنشاق کی حد کیا ہے؟

    سوال: استنشاق کی حد کیا ہے؟ اکثر مفتیان کرام ناک کی نرم ہڈی تک دھونا ضروری قرار دیتے ہیں، جبکہ دار العلوم دیوبند آن لائن ویب سائٹ پر ایک Published on: Jul 5, 2018 جواب # 162462 میں اسے بارے آر راجح قول سنت کہا ہے اور ناک کے نرم حصہ تک دھونا کافی قرار دیا گیا ہے۔ اس لئے ہمارے چند ساتھیوں میں تشویش ہے ۔لہذا بحوالہ اشکال رفع فرم کر شکریہ کا موقع عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 174630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 242-44T/D=03/1441

    آپ کی تشویش بجا ہے منسلکہ فتوے میں جس کا کہ نمبر IDاوپر درج کیا گیا ہے جو 14/10/1439کا لکھا ہوا ہے غلطی ہوگئی ہے اس سے رجوع کرتا ہوں۔

    غسل میں ناک کے اندر یعنی نرم ہڈی تک جہاں گندگی رہتی ہے پانی پہونچانا فرض ہے۔ قال فی العالمگیری: حد الاستنشاق ان یصل الماء الی المارن کذا فی الخلاصة (عالمگیری: ۱/۵۷)

    قولہ المارن ما لان من الانف (قاموس)

    قال فی الدر: فرض الغسل غسل کل فمہ وانفہحتی ماتحت الدرن (الدر مع الرد: ۱/۲۸۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند