عبادات - طہارت

India

سوال # 172628

پیشاب کرنے کے کافی دیر بعد کچھ پیشاب کے قطرے نکالتے ہیں، علاج بھی کروالیا، ایسی حالت میں کیسے پاک صاف رکھاجائے تاکہ نماز بھی نہ لیٹ ہو؟

Published on: Aug 25, 2019

جواب # 172628

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1165-1035/M=12/1440



ایسی صورت میں استبراء واجب ہے یعنی پیشاب کا آخری قطرہ نکلنے تک انتظار کریں جب قطرہ نکلنے والا ہو تو استنجاء خانہ یا بیت الخلاء وغیرہ میں جاکر ٹشوپیپر سے قطرہ صاف کرلیں پھر پانی سے عضو کو دھولیں، اگر کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو اس مقام کو بھی دھولیں، اگر پیشاب کے کافی دیر بعد قطرہ آتا ہے تو نماز سے آدھ ، پون گھنٹہ پہلے فارغ ہونے کی کوشش کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات