• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 172624

    عنوان: خون نکلے کے دوران وضو کیسے کریں

    سوال: حضرت میرا ایک سوال میرے پیر میں چوٹ لگ گئی تھی ہلکا ہلکا خون جاری تھا رک نہیں رہا تھا۔ میں نے خون کو روکنے کے لئے ایک پٹی باندھ لی اور وضو کر لیا اور نماز ادا کی۔ بعد میں دیکھا تو پٹی پر خون موجود تھا ۔ کیا میری نماز درست نہیں ہے ؟ برہ کرم مہربانی فرماکر میرے سوال کا جواب جلد جلد دیں۔

    جواب نمبر: 172624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1091-963/sd=12/1440

    اگر پٹی پر خون کا صرف دھبا موجود پایا، تو نماز ہوگئی اور اگر پٹی پر اتنا خون موجود پایا کہ اگر پٹی نہ باندھی جاتی، تو غالب گمان یہ ہوکہ خون اپنی جگہ سے خود بخود بہہ جاتا اور یہ خون وضوء کے بعد نماز پوری ہونے سے پہلے نکلا ہو، تو دوبارہ وضوء کرکے نماز کا اعادہ کرلیا جائے۔

    قال ابن عابدین: (قولہ: لو مسح الدم کلما خرج إلخ) وکذا إذا وضع علیہ قطنا أو شیئا آخر حتی ینشف ثم وضعہ ثانیا وثالثا فإنہ یجمع جمیع ما نشف، فإن کان بحیث لو ترکہ سال نقض، وإنما یعرف ہذا بالاجتہاد وغالب الظن۔ ( رد المحتار )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند