• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 172588

    عنوان: کتے کا جسم کپڑے پر لگ جائے تو كیا كپڑا ناپاك ہوجائے گا؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ میں طویل سفر کرتا ہوں اکثر کچھ وقت پیدل بھی ہوتا ہوں ایک دو مرتبہ ایسا ہوا کہ راستے میں کتے کی دم میرے کپڑوں پر لگ گئی اور ایک دو مرتبہ میرے پیچھے سے آگے کی طرف اپنے پورے بدن کو چپکاتا ہوا نکل گیا،اس وقت احتیاط" میں نے نماز مسجد میں ادا کرنے کی بجائے گھر پر آکر تبدیل کرکے پھر نماز پڑح لی، مجھے جاننا تھا کہ کیا اس وجہ سے میرے کپڑے ناپاک ہوگئے ؟ کیا ان کپڑوں پر میری نماز ہوگی؟ چونکہ کتے کو نجس کہا گیا ہے تو ان کپڑوں کو دھوتے وقت دوسرے کپڑوں سے ملا کر دھویا جاسکتا ہے یا کتے کا جسم لگے کپڑے الگ پانی سے دھونا پڑے گا؟ اور یہ بھی کہ کیا انہیں ایک دو پانی سے دھو دیں گے تو چلے گا یا سات مرتبہ دھونا پڑیگا۔ برائے مہربانی جلد جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں. ساتھ ہی خصوصی دعاوں کی آپ سبھی حضرات سے درخواست ہے . اللہ حافظ

    جواب نمبر: 172588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1338-1116/H=12/1440

    خشک کتا جسم یا کپڑوں سے لگ جائے تو اس کی وجہ سے جسم یا کپڑا ناپاک نہیں ہوتا جب ناپاک ہونے کا حکم نہیں تو نہ ایک مرتبہ دھونا واجب ہے نہ سات وفعہ؛ البتہ اگر اس پر نجاست لگی ہو یا اس کا لعاب لگ جائے تو جسم یا کپڑا تین دفعہ دھولیں گے تو پاک ہو جائے گا اگر کپڑے پر لعاب کتے کا لگ جائے تو لعاب والے حصہ کو تین دفعہ دھوکر دوسرے کپڑوں میں ملا کر دھونا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند