• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 171483

    عنوان: بخار کی حالت میں اگر غسل فرض ہو جائے تو غسل کیسے کریں ؟

    سوال: بخار کی حالت میں اگر غسل فرض ہو جائے تو غسل کیسے کریں ؟جب کہ وضو کر سکتے ہیں یعنی پانی کو چو سکتے ہیں مگر غسل نہیں کر سکتے کیا غسل کی نیت سے وضو کر کہ نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 171483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1269-1128/L=11/1440

    اگر مرض میں غسل کرنا منع ہو بایں طور کہ غسل سے مرض کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کی اجازت ہے،اورتیمم کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے نیت کرکے دونوں ہتھیلیاں مٹی پر مارکر پورے چہرے پر پھیر لیا جائے، پھر اس کے بعد دوبارہ ہتھیلیاں مٹی یا غبار پر مارکر دونوں ہاتھ کہنیوں تک پھیر لئے جائیں،تیمم کے بجائے محض وضو کرلینا کافی نہیں ۔

    ولو کان یجد الماء إلا أنہ مریض یخاف إن استعمل الماء اشتد مرضہ أو أبطأ برؤہ یتیمم .(الفتاوی الہندیة 1/ 28) وأما کیفیة التیمم فذکر أبویوسف فی الأمالی - فضرب بیدیہ علی الأرض فأقبل بہما وأدبر ثم نفضہما ثم مسح بہما وجہہ ثم أعاد کفیہ إلی الصعید ثانیاً فأقبل بہما وأدبر ثم تفضہما ثم مسح بذٰلک ظاہر الذراعین وباطنہما إلی المرفقین۔ (بدائع الصنائع ۱۶۷/۱زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند