• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 171415

    عنوان: بیت الخلاء میں تھا ازار بند شرمگاہ پر گرا میں نے اٹھالیا وہ سوكھا تھا جس ہاتھ سے اٹھایا وہ ہاتھ پانی میں ڈال دیا تو كیا پانی ناپاك ہوجائے گا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں واش روم(بیت الخلاء ) میں تھا، میرے پاجامے کا ناڑا میری شرمگاہ پہ گرا اور جب میں نے اس کو اٹھایا تو وہ بالکل سوکھا تھا اس میں کوئی تری یا گیلا پن نہیں تھاپیشاب کا، جس ہاتھ سے میں نے وہ چھوا تھا وہ ہاتھ بھی سوکھا تھا ، پھر میں نے اپنے ہاتھ کو بالٹی کے پانی میں ڈال دیا، کیا پانی اس سے ناپاک ہوگیا ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1176-996/L=10/1440

    اگر ہاتھ میں کسی قسم کی نجاست نہیں لگی تھی تو اس کو بالٹی میں ڈالنے کی وجہ سے بالٹی کا پانی ناپاک نہیں ہوا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند