• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 171224

    عنوان: شک کی وجہ سے غسل واجب نہیں ہوتا؟

    سوال: مجھ کو شک کی بیماری بہت ہے، اور مجھ کو احتلام کی علامت سمجھ میں نہیں آتی ہے کہ احتلام ہوا ہے یا یہ پانی ہے، آج صبح سو کر اٹھا تو میرے پاجامہ میں کوئی نشان نہیں تھا، اور میں بیت الخلا ء میں تھا پھر میں نے شرمگاہ کا منہ کھو لر چیک کیا تو اس میں سے کچھ باہر نہیں آرہا تھا، پھر جب میں نے بالکل شلوار کے کونے پر دیکھا تو سوئی کے نوک کے برابر پانی کی بوند کی جیسے تھی اور کچھ منٹ بعد سوکھ گئی ، اب کیا غسل کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 171224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:902-785/sd=11/1440

    شک کی وجہ سے غسل واجب نہیں ہوتا، آپ وسوسے کی طرف دھیان نہ دیا کریں، سورہ فلق اور سورہ ناس کثرت سے پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند