• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 170535

    عنوان: کپڑا دھونے اور پاك كرنے كا صحیح طریقہ كیا ہے؟

    سوال: کپڑا کیسے دھویا جائے کے کپڑا پاک ہو جائے ؟ مہربانی کرکے کپڑے دھونے کا صحیح طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 170535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1035-895/L=10/1440

    کپڑے میں جو نجاست لگی ہے اگر وہ دکھائی دینے والی نجاست نہیں ہے یعنی ذی جرم؛ دَلدار نہیں ہے جیسے پیشاب وغیرہ تو کپڑے کو تین مرتبہ دھویا جائے، اور ہرمرتبہ اس کو نچوڑدیا جائے اور تیسری مرتبہ اپنی طاقت بھر خوب زور سے نچوڑدیا جائے کہ پانی کا ٹپکنا بند ہوجائے۔ اور اگر کپڑے میں لگی ہوئی نجاست دکھائی دینے والی ہے، جیسے: پاخانہ وغیرہ تو کپڑے کو اتنا دھویا جائے کہ نجاست کی ذات زائل ہوجائے، خواہ اس کے لیے کپڑے کو کتنی ہی دفعہ دھونا پڑے، البتہ اگر تین سے کم میں نجاست زائل ہوجائے تو کپڑے کو مکمل تین دفعہ دھولینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند