• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 169475

    عنوان: بور کو کیسے پاک کیا جاۓ

    سوال: اگر بور(ہول) میں کوئی جانور گر کر مر جا اور اس کا سارا پانی بہت سی مرتبہ نکال دینے کے بعد بھی بدبو آتی ہو تو وہ پانی پاک ہوگا یا ناپاک؟ اگر ناپاک ہے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 169475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:625-745/sd=11/1440

    اگر بور کا سارا پانی کئی مرتبہ نکال دیا گیا ہے اور جانور کو گرے ہوئے اتنی مدت گذر چکی ہے کہ غالب گمان ہے کہ جانور کے اجزاء تحلیل ہوگئے ہوں گے، تو اس کا پانی پاک سمجھا جائے گا اور اگر ابھی زیادہ مدت نہیں گذری ہے اور اس کا قوی امکان ہے کہ گرا ہوا جانور نیچے موجود ہوگا، اسی وجہ سے پانی میں بدبو آرہی ہے، تو پانی ناپاک سمجھا جائے گا۔

    قال الحصکفی : إلا إذا تعذّر کخشبة أو خرقة متنجسة۔ قال ابن عابدین : وأشار بقولہ متنجسة إلیٰ أنہ لابد من إخراج عین النجاسة میتة وخنزیر اہ ج قلت فلو تعذّر أیضا ففی القہستانی عن الجواہر لو وقع عصفور فیہا فعجزوا عن إخراجہ فما دام فیہا فنجسة فتترک مدة یعلم أنہ استحال وصار حمأة۔ ( الدر المختار مع رد المحتار )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند