• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 169052

    عنوان: بستر پر اگر سوكھی منی لگی ہو تو اس پر سونے سے كیا كپڑے ناپاك ہوجائیں گے؟

    سوال: یہ بتائیں کہ اگر بستر پر منی لگی ہے اور وہ سوکھ چکی ہے اور ہم اس پر سوجاتے ہیں تو کیا کپڑے ناپاک ہوگئے یا پھر ان کپڑوں میں نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ میں نے کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ پڑھی جاسکتی ہے؟ علمائے دیوبند کی اس مسئلہ پر کیا رائے ہے؟

    جواب نمبر: 169052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 739-642/B=07/1440

    اگر وہ منی خشک ہے تو اس پر سونے سے کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔ ان میں نماز پڑھی جاسکتی ہے؛ البتہ اگر پسینہ سے کپڑا تر ہوگیا اور بستر بھی بھیگ گیا تو کپڑے کو دھو لینا چاہئے۔ جو مسئلہ آپ نے سنا ہے صحیح سنا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند