• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1381

    عنوان:

    کس طرح کے موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے؟ اس سلسلے میں صحیح بات کیا ہے، رہ نمائی فرمائیں۔

    سوال:

    کس طرح کے موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے؟ اس سلسلے میں صحیح بات کیا ہے، رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 831/ ج= 831/ج

     

    مسح صرف چمڑے کے موزوں پر اوراون یا سوت کے ان موٹے دبیر موزوں پر جائز ہے جنھیں پہن کر جوتے کے بغیر ایک ڈیڑھ کلو میٹر چلا جاسکے اورمسح کرنے میں پانی کی تری کا اثر نیچے تک نہ پہنچے۔ اور آج کل کپڑے اون یا سوت کے رائج شدہ موزوں پر مسح درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند