• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 67591

    عنوان: سونا، چاندی، تانبا، نکل (ایک قسم کی سخت دھات) وغیرہ ہم كی آن لائن خرید وفروخت

    سوال: ایم سی ایکس (ملٹی کو موڈٹی ایکسچینج) میں بہت سارے اسکرپٹ ہوتے ہیں جیسے سونا، چاندی، تانبا، نکل (ایک قسم کی سخت دھات) وغیرہ ہم آن لائن خریدتے ہیں اور جب قیمت بڑھ جاتی ہے تو فروخت کردیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 67591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 756-740/Sd=9/1437 صورت مسئولہ میں انٹرنیٹ پر آن لائن خرید وفروخت کی جو صورت ذکر کی گئی، شرعا وہ ناجائز ہے؛ اس لیے کہ اس میں مبیع پر قبضہ کے بغیر بیچنا پایا جاتا ہے، جو شریعت میں ممنوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند