• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 60991

    عنوان: میں نے ایک بینک کے شیئرز میں پیسے لگائے تھے جس میں مجھے منافع ملا، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ یہ ربا تو نہیں ہے کیوں کہ بینک لون اور سودی لین دین کرتاہے اور یہ منافع اس سود سے ہو ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میں نے ایک بینک کے شیئرز میں پیسے لگائے تھے جس میں مجھے منافع ملا، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ یہ ربا تو نہیں ہے کیوں کہ بینک لون اور سودی لین دین کرتاہے اور یہ منافع اس سود سے ہو ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 60991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 681-681/Sd=11/1436-U بینک کے شیرز سے ملنے والا نفع عموماً سود ہی کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے اسی لیے سودی بینک کے شیئرز خریدنا ناجائز ہے، لہٰذا آپ کے لیے سود سے حاصل شدہ منافع کا استعمال جائز نہیں ہے، ہاں اگر بینک کسی جائز کاروبار میں رقم لگاکر جائز طریقے پر نفع حاصل کرتا ہے تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند