• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 5517

    عنوان:

    کیا شوگر کمپنیوں کے حصص خریدنا جائز ہے؟

    سوال:

    کیا شوگر کمپنیوں کے حصص خریدنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 5517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 606/ د= 559/ د

     

    اگر مضاربت کے اصول پر نفع نقصان تقسیم ہوتا ہے تو شوگر کمپنی کے حصص خریدنا جائز ہے، البتہ درمیان سال میں کمپنی نے سودی لین دین اگر کیا ہو تو سالانہ نفع میں جتنے فیصد سودی نفع شامل ہو، اتنے فیصد اپنے حاصل ہونے والے نفع میں سے صدقہ کردینا واجب ہے، یعنی بلانیت ثواب غرباء و مساکین کو دیدیے۔ نیز انتظامیہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس سودی لین دین پر اپنی عدم رضا مندی بھی ظاہر کردے، خواہ بظاہر وہ بے اثر معلوم ہو مگر اس کی وجہ سے خود آدمی بری ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند