• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 505

    عنوان: کمپنیوں کے شیئرز کے ڈیویڈنڈ کا کیا حکم ہے؟ کیا ان کا ڈیویڈنڈ حلال ہے؟

    سوال:

    پبلک لمٹید کمپنیوں جیسے سیمنٹ بنانے والی کمپنیوں، گیس اور تیل کی کمپنیوں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں وغیرہ کے شیئرز کے ڈیویڈنڈ کا کیا حکم ہے؟

    کیا ان کا ڈیویڈنڈحلال ہے؟

    جواب نمبر: 505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 277/م=277/م)

     

    اگر شیئر کمپنی کا اصل کاروبار حلال ہو جیسے سیمنٹ اور تیل وغیرہ کی کمپنیاں اور اس کاروبار کے منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں اور لین دین شروع ہوچکے ہوں تو ان کا ڈیویڈنڈ (منافع حصص)حلال و جائز ہے بشرطیکہ نفع کا جو سودی حصہ ڈپازٹ سے حاصل ہو اس کو بلانیت ثواب غرباء کو صدقہ کردیاجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند