• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 3850

    عنوان:

    میری بہن جاننا چاہتی ہے کہ کون کون سی کمپنی کے شیئر سے جائز نفع ملتا ہے۔ اب جاننا یہ ہے کہ کمپنی میں روپئے لگانے سے پہلے کن باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے تاکہ شیئر کے منافع ہمارے حلال ہوں؟

    سوال:

    میری بہن جاننا چاہتی ہے کہ کون کون سی کمپنی کے شیئر سے جائز نفع ملتا ہے۔ اب جاننا یہ ہے کہ کمپنی میں روپئے لگانے سے پہلے کن باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے تاکہ شیئر کے منافع ہمارے حلال ہوں؟

    جواب نمبر: 3850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 71/ م= 71/ م

    کمپنی میں روپئے لگانے سے پہلے ان باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ: (۱) کمپنی کا اصل کاروبار حلال ہو۔ (۲) اس کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں، رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو۔ (۳) اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہے تو اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ (۴) منافع کی تقسم کے وقت جتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو، اس کو صدقہ کردے۔ (۵) شیئرز کی بیع و شرا سے مقصود حصہ داری کرنا کرنا ہو، محض نفع و نقصان برابر کرکے نفع کمانا مقصود نہ ہو (جس میں شیرز پر نہ تو قبضہ ہوتا ہے اور نہ ہی قبضہ پیش نظر ہوتا ہے) ان امور کا خیال رکھتے ہوئے کمپنی میں روپیہ لگائیں تاکہ منافع حلال ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند