• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 169750

    عنوان: شیئر سے متعین رقم لینا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب، ایک کمپنی ہے جو کہ شیر مارکٹ میں کاروبار کرتی ہے اورجو لوگ اس کمپنی سے جڑے ہوئے ہیں ان سے کہتی ہے کہ آپ 100000 روپیہ کمپنی میں جمع کریں تو ہم آپ کو 24 مہینے میں 200000 دیں گے تو کیا اس متعین شکل میں اس میں پیسہ لگانا میرے لئے جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 169750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 730-571/SN=07/1440

    مذکور فی السوال طریقے پر رقم لگاکر منافع کمانا شرعاً جائز نہیں ہے، یہ اپنے ظاہر کے اعتبار سے ”قرض“ دے کر ”سود“ حاصل کرنے کی شکل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند