• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 157004

    عنوان: نیٹ وَرکنگ ملازمت

    سوال: حضرت، نیٹ وَرکنگ ملازمت کرنا صحیح ہے یا غلط؟ اس نوکری میں لوگوں کو جوڑنے پر کمیشن ملتا ہے، اور پروڈکٹ (مصنوعات) کی بھی خرید وفروخت ہوتی ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کہ یہ صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 157004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:303-266/D=4/1439

    نیٹ ورک مارکٹنگ کی مروج شکل مختلف مفاسد کو شامل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے؛ کیوں کہ اس میں دھوکہ، غرر، بیع کو ایک غیر متعلق چیز کے ساتھ مشروط کرنا وغیرہ خلاف شرع باتیں پائی جاتی ہیں، اس لیے اس میں شرکت کرنا ناجائز ہے، اور جہاں تک پروڈکٹ کی خریداری والی بات ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن نیچے کے ممبروں کی خریداری پر کمیشن وصول کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند