• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 149572

    عنوان: کفار کے ساتھ شرکت یا مضاربت جائز ہے ؟

    سوال: کفار کے ساتھ شرکت یا مضاربت جائز ہے اگر اس میں دینی خطرہ نہ ہو؟

    جواب نمبر: 149572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 770-685/H=7/1438

    اصول واحکامِ شرکت ومضاربت کو ملحوظ رکھ کر تمام امور انجام دیئے جائیں اور کوئی دینی خطرہ بھی نہ ہو تو یہ معاملہ کفار کے ساتھ بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند