• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 149083

    عنوان: آن لائن شیر کاروبار کا کیا حکم ہے؟

    سوال: (۱) آن لائن شیر کاروبار کا کیا حکم ہے؟ اگر جائز ہے تو کن کن صورتوں کے ساتھ، تفصیل سے جواب دیجئے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 765-748/L=7/1438

    شیئرز کی خرید وفروخت مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

    (۱) شیئرز ایسی کمپنی کے ہوں جو حرام کاوربار میں ملوث نہ ہوں۔

    (۲) اس کمپنی کے پاس منجمد اثاثے بھی ہوں محض نقدی شکل میں روپئے نہ ہوں۔

    (۳) اگر اس کمپنی کا حرام کاروبار میں ملوث ہونا شیرز خریدنے کے بعد معلوم ہو تو اس کی سالانہ میٹنگ میں اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔

    (۴) نفع کا جتنا حصہ حرام کاروبار کے نتیجے میں حاصل ہو اس کو بلاینت ثواب فقراء مساکین وغیرہ پر صدقہ کردیا جائے۔

    (۵) محض نفع نقصان برابر کرکے نفع کمانا مقصود نہ ہو کیونکہ یہ سٹہ بازی کی شکل ہے جو حرام ہے۔

    (۶) اگر شیئرز کو آگے فروخت کرنا ہو تو شیئرز پر قبضہ یعنی رسک (ضمان) کی منتقلی کے بعد اس کو آگے فروخت کیا جائے، رسک کی منتقلی سے پہلے اس کو آگے فروخت کرنا بیع قبل القبض کی وجہ سے ناجائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند