• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2676

    عنوان:

    نماز تراویح میں جب چار رکعات ہوجاتی ہیں تو امام صاحب تیسرے کلمہ کا تیز ی سے وردکرتے ہیں ، پوچھنے پر جواب دیا کہ علمائے یوبند کی یہ عادت تھی اور اس کا ثواب ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    سوال:

    نماز تراویح میں جب چار رکعات ہوجاتی ہیں تو امام صاحب تیسرے کلمہ کا تیز ی سے وردکرتے ہیں ، پوچھنے پر جواب دیا کہ علمائے یوبند کی یہ عادت تھی اور اس کا ثواب ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 107/ ب= 97/ ب

    ترویحہ کے بعد تسبیح یا تکبیر تحمید درود اور جو بھی اذکار ماثور ہیں وہ پڑھ سکتے ہیں، چنانچہ بدائع الصنائع میں صراحت ہے: ومنھا (السنة) أن الإمام کلما صلی ترویحة قعد بین الترویحتین قدر ترویحة، یسبح، ویھلل ویکبر ویصلي علی النبي صلی اللہ علیہ وسلم․․․ لأنہ متوارث من السلف (بدائع: ج۱ ص۸۴۶، م زکریا)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند