• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2306

    عنوان:

    رمضان سے ایک دن پہلے کا روزہ جسے نفلی روزہ کی نیت سے کیا گیاہویہ روزہ کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    رمضان سے ایک دن پہلے کا روزہ جسے نفلی روزہ کی نیت سے کیا گیاہویہ روزہ کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 591/ ل= 591/ ل

    رمضان سے ایک دن پہلے یعنی ۳۰/ شعبان جس کو یوم الشک کہا جاتا ہے کو بہ نیت نفل روزہ رکھنے کی گنجائش ہے البتہ عوام کو اس دن روزہ رکھنے سے احتراز کرنا چاہیے۔ کذا في کتب الفقہ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند