• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2270

    عنوان: کیا دماغی اور نفسیاتی مریض پر بھی روزہ رکھنا فرض ہے؟

    سوال:

    میرا ایک بھائی ایک دماغی مرض (manic depression) سے دوچار ہے اور وہ نفسیاتی فریب کا شکار ہے جیسے ہذیان، آوازوں کا سننا، یہ سمجھنا کہ اللہ اس سے کلام کرتے ہیں وغیرہ ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا روزہ رکھنا اس کے اوپر فرض ہے؟ وہ اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے دوا لیتے ہیں لیکن وہ صد فی صد نارمل نہیں ہوتے۔ دوا سے اس کو کچھ حد تک راحت ہوجاتی ہے۔ جواب کے لیے شکر گزار ہوں گا۔

    جواب نمبر: 2270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 640/633=د

     

    یہ بیماری جنون کی حد تک نہیں ہے؛ اس لیے اس میں روزہ فرض ہے۔ اگر اس وقت نہیں رکھ سکتے تو بعد میں قضا کرلیں گے، البہ جنون یعنی جس میں آدمی کی عقل بالکل مختل ہوجاتی ہے، اچھے اور برے میں تمیز ختم ہوجاتی ہے، اگر جنون کی یہ کیفیت ہے تو اس کو تفصیلاً لکھ کر دوبارہ معلوم کریں۔ اور یہ بھی لکھیں کہ جنون کی کیفیت رمضان کے چند ایام میں رہی اور بقیہ ایام میں افاقہ رہا یا پورے رمضان مسلسل برقرار رہی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند