• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2243

    عنوان:

    مجھے ایک بات میں آپ سے مشورہ چاہیے تھا۔ میں دبئی میں رہتا ہوں اور یہاں کی عید کی صبح کراچی کی فلائٹ ہے میری، تو میں اس دن روزہ رکھ لوں؟ کراچی میں تو روزہ ہوگا۔

    سوال:

    مجھے ایک بات میں آپ سے مشورہ چاہیے تھا۔ میں دبئی میں رہتا ہوں اور یہاں کی عید کی صبح کراچی کی فلائٹ ہے میری، تو میں اس دن روزہ رکھ لوں؟ کراچی میں تو روزہ ہوگا۔

    جواب نمبر: 2243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 682/ ن= 678/ ن

    اگر آپ کی فلائٹ کا کراچی پہنچنے کا وقت زوال سے پہلے ہو تو آپ روزہ کی نیت کے بغیر صبح صادق کے بعد بغیر کچھ کھائے پیے دبئی سے کراچی کے لیے سفر کیں اور جب زوال سے قبل کراچی پہنچ جائیں تو وہاں روزہ کی نیت کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند