• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171369

    عنوان: ختم قرآن پر ہمیں امام صاحب کو ہدیہ دینا چاہئے؟

    سوال: رمضان کے مہینے میں ہمارے مستقل امام صاحب تراویح پڑھاتے ہیں تو کیا ختم قرآن پر ہمیں امام صاحب کو ہدیہ دینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 171369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 987-841/D=10/1440

    جب وہ مستقل امام ہیں تو ان کی خدمت کرنا انہیں ہدیے تحفے دینا بہت مستحسن عمل ہے لیکن ختم قرآن کے موقعہ پر یا اس نام سے دینے سے بچیں۔ رمضان کے شروع میں اخیر میں عیدین کے موقعہ پر ان کی خدمت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند