• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171269

    عنوان: اوقات سحر و افطار کی تعیین

    سوال: ہمارے محلے کی مسجد میں ایک قدیم دائمی جنتری ہے جس کے مطابق ہم سال بھر نماز پڑھتے ہیں لیکن دو سال سے جب رمضان آتا ہے تو ہمارے یہاں ایک صاحب کمپیوٹرائزڈ جنتری لے کر آجاتے ہیں (جس میں افطاری کا وقت چار پانچ منٹ پہلے شروع ہورہا ہے اور سحری کا وقت تقریباً دس منٹ کے بعد ختم ہو رہا ہے ) اور کہتے ہیں کہ یہی صحیح ہے لہذا اسی کے مطابق افطار اور سحر ہوگی جس سے بستی میں کافی انتشار کا ماحول ہوجاتا ہے اور کچھ لوگ ان کی موافقت بھی کرنے لگتے ہیں ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے رہنمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 171269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:890-753/sd=10/1440

     اس بارے میں مقامی معتبر علماء اور مفتیان کرام سے رجوع کیا جائے، مقامی مفتیان کرام جس جنتری کو معتبر قرار دیتے ہوں، اسی کے مطابق عمل کیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند