• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171238

    عنوان: روزہ کی حالت میں غرارہ کرنا

    سوال: کسی عورت پر غسل فرض تھا اور وہ سحری کرنے کے بعد طلوع فجر میں غسل کرتی ہے اور غسل کے دوران وہ غرارہ نہیں کرتی تو کیا اس کا غسل ہو جائے گا ؟یہ غسل حیض ختم ہونے کے بعد کا ہے۔ مہربانی کرکے جلد از جلد اس کا حل بتائیں اور یہ بھی کہ کیا اس دن اس کا روزہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 171238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 950-826/D=10/1440

    (۱) غسل میں اس طرح کلی کرنا کہ سارے منہ میں پانی پہونچ جائے کافی ہے روزہ کی حالت میں غرارہ نہ کرے کہ پانی اندر چلے جانے کا ڈر ہے۔ پس صورت مسئولہ میں اس عورت کا غسل ہوگیا۔

    (۲) اگر حیض سے دن میں پاک ہوئی ہے تو اس دن کا روزہ تو نہیں ہوگا؛ البتہ بقیہ دن میں کھانے پینے سے پرہیز کرنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند