• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171140

    عنوان: بیمار شخص تراویح کی نماز کیسے پڑھے؟

    سوال: طبیعت ٹھیک نہیں رہتی ہے، عمر ۵۶ سال ہے، صحت اجازت نہیں دے رہی ہے کہ تراویح پورے ماہ پڑھ سکوں، اس کا بدل کیا ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:835-695/N=10/1440

    اگر آپ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے مسجد کی تراویح باجماعت نہیں پڑھ سکتے تو آپ عشا کی فرض نماز پڑھ کر گھر آجایا کریں اور گھر میں تنہا الم ترکیف سے تراویح پڑھ لیا کریں۔ اور ۲۰/ رکعت ایک ساتھ پڑھنا مشکل ہو تو وقفہ وقفہ سے ۲۰/ رکعت مکمل کرلیں یا ۱۲/ رکعت تراویح سونے سے پہلے پڑھ لیں اور ۸/ رکعت سحری میں اٹھ کر صبح صادق سے پہلے پڑھ لیں، بہرحال آپ حتی الامکان تراویح کی نماز ترک نہ کریں، تراویح کی نماز سنت موٴکدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند