• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171104

    عنوان: بیوی کے ساتھ بوس وکنار کیا اور صرف مذی آئی اور احتلام بھی ہوا تو اس صورت میں روزہ باقی رہا یا ٹوٹ گیا؟

    سوال: میں بیوی کے ساتھ سویا روزے کی حالت میں بوس کنار کرتے ہوئے لیکن صرف مذی آئی انزل نہیں ہوا، پھر دوسری طرف لیٹ کر سو گیا اور اختلام ہو گیا، کیا روزہ ٹوٹ گیا؟

    جواب نمبر: 171104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:827-686/N=10/1440

    جی ! نہیں،صورت مسئولہ میں روزہ نہیں ٹوٹا؛ کیوں کہ روزہ کی حالت میں بیوی کو بوس وکنار کرنے سے اگر صرف مذی آئے، منی نہ نکلے تو روزہ نہیں ٹوٹتا اور احتلام سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا؛ لہٰذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند